نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر کے اعزاز میں تقریب،ایورڈ دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محسن منیر گوندل ،تحصیل صدر مدثر خالد وڑائچ جنرل سیکرٹری مفتی جنید اسلم عثمان ادریس عبدالوہاب سمیت دیگر نے ملک کے نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں انہیں ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے بہترین کام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔
نفسا نفسی کے اس دور میں افتخار ٹھا کر جیسے لوگ انسانیت کی فلاح کا بیڑا اٹھا کر چلے ہیں ،اس موقع پر افتخار ٹھاکر نے کہا کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی جانب سے انعام ہے کہ وہ جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں کی فلاح کے لیے مقرر کر دیتا ہے ۔