گل اصغر بگھور کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ترقیاتی امور زیرِبحث

گل اصغر بگھور کی گورنر پنجاب سے  ملاقات، ترقیاتی امور زیرِبحث

خوشاب (نمائندہ دنیا)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، درپیش چیلنجز اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انجینئر گل اصغر بگھور نے گورنر پنجاب کو حلقہ این اے 88 خوشاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اور یقین دلایا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں