حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایکشن پلان بنائے ،جماعت اسلامی
کشمیریوں کو حقِ رائے دہی تک برصغیر میں امن ممکن نہیں ہے ، جاوید اقبال ساجد
میانوالی (نامہ نگار)حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک فعال اور متفقہ قومی ایکشن پلان مرتب کرے ۔ کشمیر کی آزادی تقسیم ہند کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو حقِ رائے دہی نہیں دیا جاتا اور ان کی رائے کی روشنی میں کشمیر کو اس کی حیثیت نہیں دی جاتی، برصغیر میں امن ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سطح پر 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز 1990ء میں جماعت اسلامی نے کیا تھا، جسے اس وقت کی حکومت نے اپنا کر سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔