تنکی والا قتل کیس، مقتولہ کرن کی قبرکشائی، شواہد لیبارٹری ارسال

 تنکی والا قتل کیس، مقتولہ کرن کی قبرکشائی، شواہد لیبارٹری ارسال

علاقہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی قبرکشائی کی گئی ،نعش بالکل صحیح حالت میں پائی گئی

شاہ پور صدر (نامہ نگار) قصبہ تنکی والا میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کرن کی قبرکشائی علاقہ مجسٹریٹ زاہد اقبال کی نگرانی میں کی گئی۔ قبرکشائی کے موقع پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، متعلقہ لیڈی ڈاکٹر اور تفتیشی پولیس افسران موجود تھے ۔ قبرکشائی کے دوران مقتولہ کی نعش بالکل سلامت پائی گئی۔لیڈی ڈاکٹر نے تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مقتولہ کے انتقال کو طبعی موت قرار دے کر تدفین کر دی گئی تھی، تاہم غسل کے دوران خواتین نے مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے اور اہلِ خانہ کو آگاہ کیا۔

سوشل میڈیا پر مقامی صحافیوں کی نشاندہی کے بعد ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا عمران عباس اور پولیس تھانہ شاہ پور سٹی موقع پر پہنچی۔ تفتیش کے دوران مقتولہ کے شوہر محمد فیاض نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ بدچلنی کے شبہ میں مقتولہ کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور رشتہ داروں کو ہارٹ اٹیک کا بتایا۔ پولیس نے محمد فیاض اور اس کے بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں