کلورکوٹ اسٹیشن روڈ پر سٹریٹ لائٹس خراب، شہریوں کو مشکلات

کلورکوٹ اسٹیشن روڈ پر سٹریٹ لائٹس خراب، شہریوں کو مشکلات

رات کے وقت شہر اور ریلوے اسٹیشن آنے جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)کلورکوٹ ریلوے اسٹیشن روڈ پر سٹریٹ لائٹس کے اکثر پولز پر بلب نہ ہونے کے باعث رات کے وقت گھپ اندھیرا چھایا رہتا ہے جس سے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیشن روڈ پر متعدد سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں جبکہ کئی پولز پر بلب ہی نصب نہیں، جس کے باعث رات کے وقت شہر اور ریلوے اسٹیشن آنے جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اندھیرے کے باعث آوارہ کتوں کی بھرمار بھی شہریوں کیلئے خوف کا سبب بن گئی ہے ۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی کلورکوٹ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسٹیشن روڈ کے تمام پولز پر بلب نصب کئے جائیں اور سنگل والی وانڈھی تک مکمل سٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں