110لٹر ملاوٹی دودھ،40کلو کھویا تلف کر دیا گیا

110لٹر ملاوٹی دودھ،40کلو کھویا تلف کر دیا گیا

پاؤڈر اور گھی سے پنیر کھویا یونٹ، ناقص مٹھائیوں پرسویٹس شاپ سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرگودھا میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے پاؤڈر اور گھی سے پنیر بنانے پر ایک کھویایونٹ جبکہ ناقص اجزا ء سے مٹھائیاں بنانے پرایک سویٹس شاپ کو سیل کر تے ہوئے زائد المیعاد اشیاء کی فروخت ، نامکمل لیبلنگ، ریکارڈ کی عدم دستیابی ،ناقص سٹوریج اور قواعدوضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور پر 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ،اس دوران 110لٹر ملاوٹی دودھ،40کلو ملاوٹی کھویا، 33لٹر زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس تلف کیاجبکہ معمولی نقائص پر 67فوڈ پوائنٹس کووارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں