وز یر اعظم اور و ز یر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مذا کر ات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے ،تسنیم ا حمد قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سا بق و ز یر مملکت و ڈویثرنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم ا حمد قریشی نے کہا ہے کہ وز یر اعظم اور خیبر پختونخوا کے و ز یر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات درست ہے۔۔۔
ایسی ملاقاتیں جا ر ی رہنی چا ہیے د ونو ں کو وسیع تر قومی مفاد میں سو چنا چا ہیے مذا کر ات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے ر یا ست امن اور ترقی پر سیاست نہیں ہو نی چا ہیے انہوں نے مز ید کہا کہ بھار ت پاکستا ن کا ا ذ لی دشمن اور دہشت گر دہے پاکستا ن ہمسائے کی طرح ر ہنا چاہتا ہے لیکن بھار ت شر پسند ی سے باز نہیں آ تا کر کٹ میں بھا ر ت کا منفی اور غیر سنجید ہ رو یہ سب کے سامنے ہے پاکستان نے جنگی اور سفارتی محاذ پر مل کر بھار ت کو عبرتنا ک شکست د ی قومی کر کٹ ٹیم کا بھار ت کے خلا ف ور لڈ کپ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بالکل درست ہے ۔