تھرڈ چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد
نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قومی جذبے کو فروغ دیتے ہیں،مہر احمد خان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں منعقد ہونے والی تھرڈ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والی ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمد خان ہرل، راجہ محمد اقبال ایڈووکیٹ اور شیخ خالد محمود نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی مہمانانِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قومی جذبے کو فروغ دیتے ہیں ۔