منی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن ،6کو سیل کر دیا گیا

منی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن ،6کو سیل کر دیا گیا

4یونٹس قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے ،مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

کالاباغ ، میانوالی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ کنٹرولر سول ڈیفنس میانوالی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے مقامی پولیس کے ہمراہ تبی سر کے مقام پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ،6 غیر قانونی منی پٹرول پمپس کو سیل جبکہ 4 غیر قانونی ڈسپنسنگ یونٹس قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ۔مزید برآں چھ استغاثہ جات تیار کر کے متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھجوا دیئے گئے ۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس عوام کے لیے شدید خطرہ ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں