اٹارنی جنرل ملک منصور عثمان نے وادی سون کو ترقی دی،ملک ہادی بخش اعوان

 اٹارنی جنرل ملک منصور عثمان نے وادی  سون کو ترقی دی،ملک ہادی بخش اعوان

خوشاب (نمائندہ دُنیا)یونین کونسل مردوال کے سابق چیئرمین اور وادی سون کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ہادی بخش اعوان نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے علاقائی پسماندگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھا کر اپنے آبائی علاقے وادی سون سے والہانہ محبت کا حق ادا کیا ہے ۔

ان کے مطابق اب وادی سون کے مکینوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی، کیونکہ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، ان منصوبوں سے نہ صرف بنیادی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں