سینئر سکول ٹیچر ر حبیب الرحمان انتقال کر گئے
میانوالی (نامہ نگار)پروفیسر فضل الرحمان مرحوم کے بڑے بھائی، حافظ سعید الرحمان، حافظ عتیق الرحمان اور حافظ وحید الرحمان کے والد سکول ٹیچر ر حبیب الرحمان کچھ عرصہ کی علالت کے بعد کندیاں میں وفات پا گئے ۔
ان کی نماز جنازہ کندیاں میں ادا کی گئی جس میں دوست احباب، رشتہ دار، اساتذہ اور ہر متکبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ان کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں کی گئی۔