فائرنگ کے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مزید گرفتاریاں متوقع
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس نے چند روز قبل فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے سرفراز سے بندوق 12 بور ڈبل بیرل اور محسن شاہ ولد محمد الطاف شاہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔دونوں ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ پولیس نے بتایا کہ وقوعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ جاری ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔