کندیاں میں سیوریج سسٹم ناکارہ، شہری شدید اذیت کاشکار

کندیاں میں سیوریج سسٹم ناکارہ، شہری شدید اذیت کاشکار

کندیاں میں سیوریج سسٹم ناکارہ، شہری شدید اذیت کاشکارشہر کی اہم اور مین گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں ، آمدورفت انتہائی مشکل

کندیاں (نمائندہ دنیا)میانوالی کے بڑے شہر کندیاں میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے جس کے باعث شہر کی اہم اور مین گلیاں گندے پانی سے بھر گئی ہیں۔ سیوریج لائنوں کی تباہ حالی نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے اور کئی علاقوں میں آمدورفت انتہائی مشکل ہو چکی ہے ۔گلی سینما والی، محلہ نقشبندی، نیازی اسٹریٹ، گلی ساندھانوالی، محلہ ٹھیکیداراں والا اور گلی آراں والی سمیت متعدد علاقوں میں تعفن اور بدبو پھیل چکی ہے ، جس سے وبائی امراض کا خدشہ بڑھ رہا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور سیوریج سسٹم کی مستقل بنیادوں پر مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں