کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، مالک مکان و کرایہ دار گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چکڑالہ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ اچکڑالہ سب انسپکٹر شاہد عزیز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے حاجی اختر اور محمد بلال کو گرفتار کیا۔
ملزمان نے مکان کرایہ پر دے کر تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں اندراج نہیں کروایاتھا۔[ اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔