شہری کو لفٹ دینے پر جیب کٹ تین لاکھ روپے اور شناختی کارڈ چوری

 شہری کو لفٹ دینے پر جیب کٹ تین لاکھ روپے اور شناختی کارڈ چوری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محلہ ڈپٹیانوالہ کے رہائشی محمد اسلم نے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے راستے میں کھڑے ایک نامعلوم معمر شخص کو ثواب کی نیت سے لفٹ دی۔

ملزم نے محمد اسلم کا جیب کاٹ کر تین لاکھ روپے ، شناختی کارڈ اور دیگر قیمتی اشیاء چرا لیں اور جیل روڈ کے قریب اتر کر رفوچکر ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں