چھدرو:لڑائی جھگڑا کا مطلوب ملزم گرفتار

 چھدرو:لڑائی جھگڑا کا مطلوب ملزم گرفتار

میانوالی (نامہ نگار) تھانہ چھدرو پولیس نے ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ چھدرو اور اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں مطلوب ملزم آصف سکنہ گولے خیلانوالہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔

 دریافت پر ملزم اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ چھدرو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں