اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک اور خاتون نے بچوں سمیت اسلام قبول کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک اور خاتون نے بچوں سمیت اسلام قبول کر لیا، بتایا جاتا ہے کہ ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ کمپنی باغ میں قاضی نگاہ مصطفی نے چک نمبر 37 شمالی کی رہائشی خاتون عروش کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔
اور خاتون کا نیا اسلامی نام کائنات جبکہ بیٹے کا نام محمد ذیشان اور بیٹیوں کے نیہا اور مقدس رکھے ۔ بعد ازاں قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے ایمان کی استقامت کیلئے دعا کروائی اور نو مسلم خاتون کو مبارکباد پیش کی۔