سرکاری آٹے کے کوٹہ میں اضافہ سیل پوائنٹس قائم

سرکاری آٹے کے کوٹہ میں اضافہ سیل پوائنٹس قائم

رمضان ک کی آمد کے پیش نظر ، اقدامات، دستیابی یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل مزید سخت ،عوام کو معیاری،سستے آٹے کی فراہمی حکومت کی ترجیح:ڈی ایف سی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی ایف سی میاں وقار یو سف نے بتایا کہ تحصیل سرگودھا میں محمدی کالونی، بلاک نمبر 12، زم زم چوک، ٹاہلی چوک نیو سیٹلائٹ ٹاؤن، استقلال آباد کالونی، فیکٹری ایریا چوک، 49 ٹیل، حیدر آباد ٹاؤن، گل والہ، 46 اڈا، بھاگٹانوالہ،تحصیل بھلوال ، موگیاں ،ظہور حیات کالونی، کوٹمومن، بھابڑا،تحصیل سلانوالی، ، شاہ نکڈر، شاہین آباد،تحصیل شاہپورمیں شاہپور صدر،شاہپور سٹی، جھاوریاں،تحصیل بھیرہ میں ماڈل مارٹ، ٹاؤن کمیٹی میانی،تحصیل ساہیوال ،مین روڈ ساہیوال روڈ اورفاروقہ سمیت دیگر گنجان علاقوں میں شاپس پر سرکاری آٹے کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے ،عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں سیل پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں جہاں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے ،آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا گیا ہے کیونکہ عوام کو معیاری اور سستا آٹا کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا رہارمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں