فوڈ اسٹالز، سرکس، موت کا کنواں،کنسرٹس ، ثقافتی میلہ شروع

 فوڈ اسٹالز، سرکس، موت کا  کنواں،کنسرٹس ، ثقافتی میلہ شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چو دھری نے آرٹس کونسل سرگودھا کے زیر اہتمام سات روزہ ثقافتی میلے کا افتتاح کر دیا۔

یہ میلہ 15 فروری تک جاری رہے گا اور روزانہ شام چھ بجے سے رات بارہ بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم، ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین، ڈائریکٹر آرٹس کونسل، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کے علاوہ معزز مہمانوں، تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں