ٹریکٹر ٹرالی سیم نالہ میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تیز رفتاری کے باعث بے قابو ٹریکٹر ٹرالی سیم نالہ میں گرنے سے 55 سالہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا
بتایا جاتا ہے کہ لاہور روڈ کے علاقہ مٹھہ معصوم کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ٹریکٹر ٹرالی ڈیم نالہ میں گرنے سے لالیاں کے علاقہ کللس کا ٹریکٹر ڈرائیور 55 سالہ رمضان سلطان جاں بحق ہو گیا۔جس کی نعش کو ریسکیو نے نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔