گنجان آبادی کو گندگی کے ڈھیروں سے پاک نہ کیا جا سکا
نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکام کی عدم توجہی کے باعث گنجان آبادی عزیز پارک کو گندگی کے ڈھیروں سے پاک نہ کیا جا سکا جبکہ نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، اہل علاقہ کا ہنا ہے کہ وہ کئی مرتبہ ارباب اختیار کو کارائی کیلئے لکھ چکے ہیں جس پر ضلعی افسران وکارپوریشن حکام کوہدایت بھی کی جاتی رہی مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا اور صورتحال دن با دن انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے ، رہائشیوں کا خوشی یا غمی تو دور کی بات عام حالات میں بھی گلیوں سے گزرنا بھی محال ہو چکا ہے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے علاقہ کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔