راولپنڈی کچہری چوک منصوبہ،تکمیل کیلئے 30اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر

راولپنڈی کچہری چوک منصوبہ،تکمیل  کیلئے 30اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی کچہری چوک 18ماہ کا منصوبے 6ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا، 64فیصد کام مکمل، منصوبے کی تکمیل کیلئے 30اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے ایف ڈبلیو او حکام کے ہمراہ کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ محکموں کے افسران، انجینئرز اور کنٹریکٹرز نے منصوبے پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر کی بدولت راولپنڈی ایک ماڈرن، منسلک اور سمارٹ شہر کی جانب گامزن ہے۔ راولپنڈی سگنل فری کوریڈور منصوبہ شہری آمدورفت میں انقلابی بہتری لا رہا ہے۔ جناح پارک، کچہری چوک پر ڈوئل فلائی اوورز اور انڈر پاس جبکہ افتخار جنجوعہ چوک پر انڈر پاس کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ دوسری جانب رمضان انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ رمضان نگہبان دسترخوان وزیر اعلی پنجاب کا ایک احسن قدم ہے جس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھی اس بابرکت ماہ کی سعادتوں سے محروم نہ رہے۔ میں بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں 53دسترخوان لگائے گئے، جہاں روزانہ مستحق اور ضرورت مند افراد کو باعزت انداز میں افطار فراہم کی جا رہی ہے۔ یکم رمضان سے اب تک تقریباً 15,486افراد ان دستر خوانوں پر مریم کے مہمان بنے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں