بس ٹرمینلز پر چہرے شناخت کرنیوالے کیمرے لگانیکا فیصلہ
اڈہ منیجرز کو مسافروں کی آمد ورفت کا مکمل ریکارڈ پولیس کو فراہم کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی جی سیف سٹی و ڈی آئی جی ٹریفک ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر او ایف سی واصف سرور، ٹیکنیکل ٹیم کے اراکین اور مختلف بس ٹرمینلز کے منیجرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بس اڈوں پر سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی سیف سٹی نے ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت کی کہ بس ٹرمینلز پر چہروں کی شناخت کرنے والے جدید کیمروں کی تنصیب ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جاسکے۔ اجلاس میں اڈہ منیجرز کو ہدایت کی گئی کہ مسافروں کی آمدورفت کا مکمل ریکارڈ اسلام آباد پولیس کے ٹریول آئی سافٹ ویئر میں باقاعدگی سے درج کیا جائے۔