سی ڈی اے بورڈ اجلاس، تسلیم شدہ کچی آبادیوں کو ریگولیٹ کرنیکی منظوری

سی ڈی اے بورڈ اجلاس، تسلیم شدہ کچی آبادیوں کو ریگولیٹ کرنیکی منظوری

آئی سی ٹی میں تسلیم شدہ کچی آبادیوں کو قانون کے مطابق ریگولیٹ،اپگریڈشن کرنا ہے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دوسرا اجلاس ہوا، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اربن ریجنریشن/رینیول (ریگولیشنز، اپ گریڈیشن اینڈ ری لوکیشن) ریگولیشنز 2025کی منظوری دی گئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی اور سی ڈی اے آرڈیننس 1960کے تحت ریگولیشنز کی منظوری دی۔ ان ریگولیشنز کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں موجود تسلیم شدہ کچی آبادیوں کو قانون کے مطابق ریگولیٹ اور اپگریڈشن کرنا ہے۔ اجلاس میں پنڈوریاں کے مقام پر ماڈل قبرستان کی تعمیر کیلئے ڈیزائن کی تجویز پیش کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں