گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کا نام پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے نام سے منسوب کیا جائے تنظیموں کا مطالبہ

گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کا نام  پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے نام  سے منسوب کیا جائے تنظیموں کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی تمام تنظیموں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کا نام پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کریں۔۔۔

 کیونکہ ڈاکٹر پروفیسر ہارون الرشید تبسم کی علمی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں شاگرد انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ سرگودھا کا نام روشن کر رہے ہیں لہذا ضرورت امر کی ہے کہ ڈاکٹر پروفیسر ہارون الرشید کے نام پر گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کا نام پروفیسر ہارون الرشید تبسم رکھا جائے کیونکہ انہوں نے اس کالج میں بھی اپنی خدمات پیش کی۔ اور 100 سے زائد کتابیں مختلف موضوعات پر لکھ کر نام پیدا کیا انہیں مختلف ایوارز بھی مل چکے ہیں لہذا تمام تنظیموں نے مشترکہ طور پر حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ انبالہ کالج کا نام ان کے نام پر رکھا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں