ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی وفات پورے پاکستان کے لیے بڑے صدمے سے کم نہیں، ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی وفات اہل سرگودھا کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔۔۔
اس وقت پاکستان میں پہلے ہی ایسے لوگوں کی کمی ہے پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے اپنی زندگی علم کی شمع کو روشن کرنے کے لیے وقف کیے رکھی پاکستان میں اگر کوئی وقت کی پابندی کا منبع تھے وہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم تھے جنہوں نے شروع دن سے اپنے آخری دن تک وقت کی پابندی کو اپنے اوپر لازم کیے رکھا ۔اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اپنی زندگی میں وقت کی پابندی کا وعدہ کرنے والے پروفیسر ہارون الرشید تبسم نے اپنی وفات پر بھی وقت کی پابندی کر کے قوم کو پیغام دیا ہے کہ دنیا میں کوئی چیز مشکل نہیں ان کا جنازہ پورے 10 بجے ادا کر دیا گیا جو ٹائم رکھا تھا اس میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کی گئی