ریسٹورنٹس،ٹی ہاؤسزکو سیل ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے اقدامات

ریسٹورنٹس،ٹی ہاؤسزکو سیل ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے اقدامات

ضلع میں 467چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس،12سو ٹی و کافی شاپس،814پارلرز قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں ریسٹورنٹس’ کیفے ’ ٹی ہاؤسز’ کافی شاپس اور پارلر کو پنجاب سیل ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے اورٹیکس کے از سر نو تعین کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ہدایت پر سرگودھا سمیت دیگر تحصیلوں میں سرکاری طور پر سروے کر کے ریسٹورنٹس’ کیفے ’ ٹی ہاؤسز’ کافی شاپس اور پارلرز کے مالکان کے کوائف گزشتہ سال جمع کئے گئے تھے ، اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 467چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس،12سو سے زائد ٹی و کافی شاپس،814بیوٹی پارلرز قائم ہیں جن پر آمدن اور مالی پوزیشن کی تفصیلات ریونیو اتھارٹی کوان پر عائد کئے جانیوالے ٹیکس کے تعین کیلئے بھجوادی گئی ہیں،اور آئندہ مالی سال کے تحت مذکورہ شعبوں پر ٹیکس کا از سر نو تعین کر کے ان سے وصولیاں شروع کر دی جائیں گی جس سے ریونیو وصولی میں سالانہ کروڑوں روپے تک اضافہ متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں