خوشاب میں13ہزار 632نگہبان کارڈز تقسیم کر دیئے گئے
ایک ہزار 488کارڈز مستحقین تک گھر گھر پہنچانے کیلئے فیلڈ ٹیمیں متحرک
خوشاب(نمائندہ دُنیا)و زیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ضلع خوشاب میں13ہزار 632نگہبان کارڈز تقسیم کر دئے گئے ، ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلع کو اس پروگرام کے تحت 15120 کارڈز جاری ہوئے جن میں سے ایک ہزار 488 نگہبان کارڈز مستحقین تک گھر گھر پہنچانے کیلئے فیلڈ ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں ڈپٹی کمشنر اس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے جوہر آباد میں قائم نگہبان سنٹر کا دورہ ، انہوں نے نگہباں کارڈ کی ایکٹیویشن اور قوم کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ، اور پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے عمل کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا ،انہوں نے بتایا کہ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں امدادی رقوم مستحقین کی دہلیز پر مہیا کرنے کرنے کیلئے نگہبان پروگرام کے فیلڈ سٹاف کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے انشاء اﷲ کوئی بھی کارڈ ہولڈر امدادی رقوم سے محرونم نہیں رہے گا ۔