پنجاب بھر میں16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائیسنس کا اجرا یکم مارچ سے شروع کیا جائیگا
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی سمیت پنجاب بھر میں16سے 18سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائیسنس کا اجرا یکم مارچ سے شروع کیا جائیگا ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ سسٹم اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔۔۔
اور یکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کر دیا جائے گا۔پرمٹ یا لائیسینس کی فیس صرف 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے پرمٹ یا لائسنس لینے کے خواہشمند امیدواران کیلئے روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی ہوگا۔سولہ سے 18سال کے بچوں کو 125 سے اوپر سی سی کی بائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔