اللہ روزہ داروں پر اپنی رحمتوں کے تمام دروازے کھول دیتا ،حاجی علی عامر

اللہ روزہ داروں پر اپنی رحمتوں کے  تمام دروازے کھول دیتا ،حاجی علی عامر

بھلوال(نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے سینئرنائب صدرحاجی علی عامر چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بڑی فضیلتوں والا مقدس مہینہ ہے رب العزت ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں پر اپنی رحمتوں کے تمام دروازے کھول دیتا ہے۔۔۔

 صاحب ثروت غرباء وبے سہارا اورمستحق افراد کا خاص خیال رکھیں یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک بڑی فضیلت کا مہینہ ہے رب العزت اس ماہ مقدس میں اپنے بندوں پر رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے جہنم کے تمام دروازوں کو بند کردیا جاتا ہے اورشیاطین کو زنجیروں میں جکڑدیا جاتا ہے رمضان شریف رب العزت کا پسندیدہ مہینہ ہے جو بندے اپنے رب کی رضا کی خاطردنیا کے تمام فضول کاموں کو چھوڑ کر روزے رکھتے ہیں۔ اورعبادات کرتے اورنیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں رب العزت اپنے ان بندوں پر اپنا خاص کرم فرماتا ہے ان کے تمام پچھلے گناہوں کو معاف کرکے نیکیوں میں بدل دیتا ہے اورانکے ہر معاملے میں مدد ورہنمائی فرماتا ہے اﷲ تعالی سے دعا ہے کہ اﷲ تعالی ہم سب کو اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں