جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

جوہرآباد بائی پاس روڈ اور سفاری پارک کی بحالی کے حوالے تفصیلی بات چیت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب تین رکنی نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی کے ضلعی قیم خدمت فاونڈیشن خوشاب کے صدر چوہدری عبدالروف اور نائب امیر جماعت اسلامی جوہر آباد سٹی ملک عبدالروف اعوان بھی شامل تھے ملاقات کے دوران جوہرآبادشہپر میں سیوریج سسٹم کی زبوں حالی و واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشن،مرکزی قبرستان جوہر آباد میں جگہ کی کمی،بارش کے ایام میں مین بازار میں نکاسی آب ، مسائل ، تفریحی پارکس کی خستہ حالی ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان کے فقدان سمیت جوہرآباد بائی پاس روڈ اور سفاری پارک کی بحالی کے حوالے تفصیلی بات چیت کی گئی وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشان کو شہریوں کے مسائل پر مبنی ایک عرضداشت بھی پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں