حکومت کا لوڈنگ گاڑیوں پر زائد وزن رکھنے پر برہمی کا اظہار
اوور لوڈنگ کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنیکی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے لوڈنگ گاڑیوں پر مقررہ حد سے زائد وزن رکھنے سے سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو اوور لوڈنگ کے مرتکب گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ، اس ضمن میں حکومت نے اہم شاہرات پر مستقل چیک پوائنٹ بنانے کی ہدایت کی ہے ، جہاں پر ٹرک ٹرالی، لوڈر ڈالے وغیرہ لوڈ گاڑیوں کا وزن چیک کیا جائے اور مقررہ مقدار سے زائد گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، اس ضمن میں ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرک اڈا مالکان سے رابطے کیے جائیں اور انہیں اوور لوڈنگ سے پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں اور انہیں اوور لوڈنگ کرنے سے روکیں۔