نالوں کے قریب ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ سیم اور تھور کا شکار ہو کر تباہ
محکمہ موسمیات نے رواں سال بارشوں میں اضافے کا عندیہ دیکر کاشتکاروں کو مزید پریشانی میں مبتلاء کردیا ،سیم نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث مزید زرعی رقبہ برباد ہونے کا امکان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود سرگودھا میں سیم نالوں کی صفائی کا عمل شروع نہ ہونے سے نا صرف ان نالوں کے قریب واقع ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ سیم اور تھورکا شکار ہو کر تباہ و برباد ہو رہا ہے ، بلکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال بارشوں میں اضافے کے عندیہ نے کاشتکاروں کو مزید پریشانی میں مبتلاء کر کے رکھ دیا ہے ، کیونکہ سیم نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث اضافی بارشوں سے مزید زرعی رقبہ برباد ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔اس ضمن میں کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ضلع میں واقع سیم نالوں کی صفائی کا عمل شروع کرایا جائے تا کہ آنے والے وقت میں کاشتکاروں کا مزید رقبہ تباہ و برباد نہ ہو۔