نشئی شوہر نے بیوی کے جہیز کا سامان فروخت کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نشئی شوہر نے نے نشہ پورا کرنے کیلئے بیوی کے جہیز کا سامان فروخت کر دیا، والدین سے پیسے لا کر نہ دینے پر بہیمانہ کا نشانہ بننے والی دو بچوں کی ماں انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی ،شیخوپورہ کی رہائشی شمع بی بی نے تھانہ پھلروان پولیس کو بتایا کہ چک6ایم ایل میں عامر شہزاد سے اس کی شادی ہوئی ملزم نے پہلے ہی روز سے اس کے ساتھ جھگڑا کرنا اور غلیظ گالیاں دینا شروع کر دیں اور تشدد کرنے لگا۔
اس دوران ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئے ،بچوں کی پیدائش کے بعد ملزم نے اسٹام بھی لکھ کر دیا کہ ایسا نہیں کریگا، مگر اس کے باوجود نشہ کے گھر کے گھر آنا ،بلا وجہ جھگڑنا،والدین سے پیسے منگوانا اسکا معمول رہا ،ملزم آدھے سے میرے جہیز کا آدھے سے زیادہ سامان فروخت کر نے کے ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی بھی کوشش کر چکا ہے۔
جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔