ہیلتھ اتھارٹی بد انتظامی کا شکار ہو کر مسائل سے دوچار

ہیلتھ اتھارٹی بد انتظامی کا شکار ہو کر مسائل سے دوچار

ہیلتھ اتھارٹی بد انتظامی کا شکار ہو کر مسائل سے دوچار 100سے زائد بنیادی مراکز صحت کے عملہ کے گھربھوت بنگلہ بن گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا جہاں بد انتظامی کا شکار ہو کر مسائل سے دوچار ہے وہاں ڈسٹرکٹ کے 100سے زائد بنیادی مراکز صحت اور 11 رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹروں و دیگر عملہ کی رہائشگاہیں بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ کروڑوں روپے مالیت سے تیار کی جانے والی یہ سرکاری رہائشگاہیں، ناقص میٹریل اور خستہ کی وجہ سے نا قابل استعمال ہیں۔ متعدد رہائشگاہوں میں سرکاری ادویات و دیگر سامان رکھا گیا ہے ۔ نا مناسب ناقص صفائی و دیکھ بھال کی وجہ سے ان رہائشگاہوں میں رکھی گئی ادویات اکثر خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈی ایچ اے کے ذرائع نے بتایا کہ تا حال فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے عملہ کی تنخواہوں و دیگر ضروریات بھی دستیاب نہیں، جبکہ رہائشگاہوں کی تعمیر و مرمت کیسے ممکن ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں