کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز ،110 گھروں کی چیکنگ
کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز ،110 گھروں کی چیکنگ کارروائی کے دوران 3 مجرم اشتہاری گرفتار، 3پسٹل اور 1200 گرام چرس برآمد
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایت پر ضلع بھر میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنزمیانوالی پولیس نے 16 تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کیے ۔ دوران آپریشن 438 افراد اور 110 گھروں کی چیکنگ کی گئی۔کارروائی کے دوران 03 مجرم اشتہاری گرفتار، 03 پسٹل اور 1200 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 04 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ڈی پی او میانوالی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔