رمضان امدادی پیکج کی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کرنیوالا ریٹیلر فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رمضان امدادی پیکج کی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کرنیوالا ریٹیلر کاروائی کے دوران فرار ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بکھووالا کے رہائشی سلیم نے مستحقین کو ملنے والی امدادی رقم میں سے دو ، دو ہزار روپے کی کٹوتی کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جس کی شکایات موصول ہونے پر پولیس ن مقدمہ درج کر کے چھاپہ مارا تو ملزم بھاگ نکال، جس کی گرفتاری لئے مزید کاروائی جاری ہے ۔