دریائے سندھ میں کٹاؤ سے آبادی کو شدید خطرات لاحق

دریائے سندھ میں کٹاؤ سے آبادی کو شدید خطرات لاحق

قریبی آبادیوں اور سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین متاثر ہونے کا خدشہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں نواحی علاقہ کچہ گجرات میلے والی میں دریائے سندھ میں جاری کٹاؤ سے آبادی اور زرعی اراضی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ۔جس کے پیش نظر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا ۔مقامی افراد کے مطابق دریائی کٹاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے قریبی آبادیوں اور سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس صورتحال کے پیش نظر اہل علاقہ نے آپس میں چندہ جمع کر کے اب تک ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈز اکٹھے کر لئے ہیں اور بند کو مضبوط بنانے کے لیے پتھر لگانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت محدود وسائل کے ساتھ اس اہم کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم دریائے سندھ کے کٹاؤ کی شدت کے باعث مزید فنڈز اور حکومتی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔علاقہ مکینوں نے سیاسی و سماجی شخصیات اور متعلقہ حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر فنڈز اور وسائل فراہم کیے جائیں ۔تاکہ حفاظتی بند کو مزید مضبوط بنا کر آبادی اور زرعی زمینوں کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں