گندگی اٹھانے کی ذمہ داری ایکد وسرے پر عائد کرنیکی روش برقرار

گندگی اٹھانے کی ذمہ داری ایکد وسرے پر عائد کرنیکی روش برقرار

شہر میں صحت و صفائی کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کر تے جا رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر کی واضح ہدایات کے باوجود واسا حکام اور میونسپل کاروپوریشن افسران کے مابین شہر بھر کے مین ہولز سے نکالی گئی گندگی اٹھانے کی ذمہ داری ایکد وسرے پر عائد کرنے کی روش بدستور برقرار ہے ، جس کے باعث شہر میں صحت و صفائی کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کر تے جا رہے ہیں، قبل ازیں معلوم ہوا تا کہ کمشنر سرگودھا نے دونوں اداروں کے درمیان معاملہ طے کروا دیا گیا کہ مین ہولز سے نکالی گئی سلٹ /گندگی کون ادارہ اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر لے جائے گا، مگر بعدازاں کوئی ایکشن نہیں ہوا،ایک شعبہ کا عملہ گٹروں سے نکلے والی سلٹ سڑکوں پر ہی پھینک رہا ہے جبکہ دوسرے شعبہ کے ملازمین کو بار بار ہدایت کے باوجود کوئی جوں تک نہیں رینگتی ، جس کے باعث گندگی سڑکوں پر ہی پھیلتی جا رہی ہے ۔اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے جہاں سانس لینا دور بار ہو گیا ہے وہاں آمد ورفت بھی محال ہو کر رہ گئی ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں