کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں پرتکلف افطار ڈنر

کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک  مقامی ہوٹل میں پرتکلف افطار ڈنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنرحسین احمد رضا چوہدری کی جانب سے ڈی کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی آف سرگودھا کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان نائٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران ڈی کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی آف سرگودھا کے کھلاڑیوں نے مارشل آرٹس کے شاندار مظاہرے پیش کیے تھے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔جس پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی جانب سے ان کے اعزاز میں خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام دراصل ان کی صلاحیتوں کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کا عملی اظہار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں