مارکیٹوں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار بھی تعینات
بازاروں میں صرف فیملی کے ہمراہ آنیوالے مرد ہی داخل ہوسکیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عید کے موقع پر خواتین کی خریداری والے بازاروں میں آخری عشرہ کے دوران مرد حضرات کے داخلے پر پابندی لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے لیڈیز پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیئے ،ان بازاروں میں صرف فیملی کے ہمراہ آنیوالے مرد ہی بازاروں میں داخل ہوسکیں گے جبکہ دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو دکان کے کارڈ ایشو کریں تاکہ ملازمین وہ کارڈ گلے میں ڈال کر ان بازاروں میں داخل ہوسکیں ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ مرد حضرات کی جانب سے ان بازاروں میں خواتین کو تنگ کرنے کی شکایات کے بعد کیا ہے ضلعی انتظامیہ نے خواتین کیساتھ ساتھ مرد پولیس اہلکار تعینات کئے ہیں ،جو آنے جانیوالوں پر نظر رکھیں گے ۔