ہارٹیکلچر ایجنسی کے تین سو ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ہارٹیکلچر ایجنسی کے تین سو ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

رقم افسران نے انتظامیہ کی خوشنودی کے لئے پارکوں کی تزئین و آرائش خرچ کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ساڑھے تین سو کے قریب ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم خزانے میں موجود رقم افسران نے انتظامیہ کی خوشنودی کے لئے شہر اور پارکوں کی تزئین و آرائش خرچ کر دیئے ہیں جبکہ ان ملازمین کو ماہ دسمبر سے تنخواہیں نہیں ملی ہے جبکہ حکومت نے ماہ مارچ کی تنخواہیں 16مارچ تک ادا کرنے کی ہدایت کی ہدایت کی ہے ان ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ہمارے گھروں کے چولہے جلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے جبکہ افسران اپنی تنخواہیں اور دیگر اخراجات کے لئے خزانے سے ادائیگی کروارہے ہیں ایجنسی کی مالی حالت بہتر نہ ہونے کے باوجود افسران کی بھرمار ہے جس وجہ سے بھی ادارے کے مالی معاملات متاثر ہو رہے ہیں متعدد بار افسران سے رابطہ بھی کیا کچھ نہ بن پایا رابطہ پر ایجنسی کے ذمدار نے بتایاکہ حکومت سے خصوصی گرانٹ مانگی گئی ہے گرانٹ ملتے ہی تنخواہیں ادا کر دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں