پبلک ٹرانسپورٹ سے اضافی اورآرائشی لائٹس اتارنے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موسم گرما میں آتش زدگی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ سے اضافی اورآرائشی لائٹس اتارنے جبکہ غیر معیاری وائرنگ کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
سابقہ ادوارمیں ویگنوں اور مسافر کوچز میں آگ لگنے کے واقعات کے تناظر میں حکومت کی طرف سے یہ اقدام اٹھایا گیا اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی طرف سے ماتحت اداروں کے ضلعی افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر اضافی،ڈیکوریشن لائٹس کی تنصیب پر آئندہ مکمل پابندی ہو گی ،سیکرٹری ڈی آر ٹی ایز ترجیح بنیادوں پر موٹر وہیکلز ایگزامنیر کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر گاڑیوں کی الیکٹرک وائرنگ کی چیکنگ کیلئے اپنی نگرانی میں خصوصی مہم کا آغاز کریں۔ اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔