دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب3اشتہاری گرفتار

 دہشت گردی کے مقدمہ میں  مطلوب3اشتہاری گرفتار

واں بھچراں (نمائندہ دنیا ) تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب 3سال سے روپوش 3ملزم گرفتارکر لئے۔

 ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل سب انسپکٹر امیر نواز خان اور انکی ٹیم نے 3سال سے روپوش دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب تین مجرم اشتہاری عبدالرحمٰن سکنہ موسیٰ خیل، شیر احمد سکنہ موسیٰ خیل اور خان خواص ولد سکنہ مہر شاہ خیلانوالہ کو گرفتار کر لیا جو کہ تھانہ موسیٰ خیل پولیس کو مقدمہ دہشت گردی مقدمہ میں مطلوب تھے ۔ تینوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں