آرام میں خلل ڈالنے پر رکشا ڈرائیور گرفتار

آرام میں خلل ڈالنے  پر رکشا ڈرائیور گرفتار

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) اپنے رکشا پر ایم پی 3 لگا کر بلند آواز سے گانے بجانے اور کلمہ چوک میں بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں اور دیگر لوگوں کے آرام میں خلل ڈالنے پر پولیس تھانہ شاہ پور نے ایک رکشا ڈرائیورنگاہ حسین سکنہ کلیاں کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 پولیس نے رپٹ درج کرائی کہ چیکنگ کے دوران کلمہ چوک پر نگاہ حسین بآواز بلند گانے بجاتا ہوا اور ساونڈ ایکٹ خلاف ورزی کرتا ہوا آ رہا تھا جسے روک کر گرفتار کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں