میانوالی پولیس افسران کی شہید کانسٹیبل عطاء محمد کی برسی کے موقع پر قبر پر حاضری
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کے افسران کی شہید کانسٹیبل عطاء محمد کی برسی کے موقع پر قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر ملک ذکاء الرحمٰن جوئیہ نے ڈھیر امید علی شاہ کوٹ بیلیاں کے رہائشی 12 مارچ 1991 کو دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے کنسٹیبل عطاء محمد کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔