ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگٹانوالہ کا دورہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن اکبر علی نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگٹانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔
ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن نے پرنسپل فرح اطہر کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے سکول کو دوسروں کیلئے ایک مثالی ادارہ بنانے پر ان کی تعریف کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھاگٹانوالہ کے اس ادارہ کا شمار ضلع بھر کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے جس پر پوری کمیونٹی کو ان پر فخر ہے ۔ آخر میں ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن نے ان کے شاندار کام، تعلیم کے شعبے سے لگن اور محکمہ تعلیم سے وابستگی پر انہیں مبارکباد دی۔