پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تمام اشیا کی پرائس چیک کریں زائد قیمت وصول کرنیوالوںکو جرمانے کریں

خوشاب(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیرصدارت ماہ رمضان المبارک میں اشیا خوردنوش کی پرائس کنٹرول کرنے اور مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی اور ناجائز منافع خوری کے سلسلے میں ہونے والی کاوائیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔علاوہ ازیں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں اورگھی ،آٹا، چینی، فروٹ،سبزی، گوشت،چکن،بیسن ،دالیں ،دودھ دہی سیمت تمام اشیا کی پرائس چیک کریں زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کریں انہوں نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نیکہاکہ مارکیٹ میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا لمہ بہ لمحہ جائزہ لیں شہریوں کی جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کو ماہ رمضان المبارک میں اشیا خوردنوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کے لیے بہت سنجیدہ ہے ، پنجاب میں تمام اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اس ضمن میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور اشیا خوردنوش مقرر کردہ نرخوں سے یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں