داؤدخیل مسائلستان کا شکار ‘واٹر سپلائی کئی سالوں سے بند

داؤدخیل مسائلستان کا شکار ‘واٹر سپلائی کئی سالوں سے بند

داؤدخیل مسائلستان کا شکارواٹر سپلائی کئی سالوں سے بند شہر کی سٹریٹ لائٹ بھی چار سال سے بند پڑی ہیں مسائل حل کرنے کا مطالبہ

داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل شہر میانوالی کے بعد دوسرا بڑا شہر لیکن اس وقت مسائلستان کا شکار بن چکا ہے شہر کی سیوریج لائن بند۔واٹر سپلائی کئی سالوں سے بند , وہیں شہر کی سٹریٹ لائٹ بھی چار سال سے بند پڑی ہیں پہلی بار بلدیاتی الیکشن کے بعد لاکھوں روپے کی لاگت سے شیر شاہ سوری روڈ پر سٹریٹ لائٹ نصب کی گئیں جو چند ماہ بعد جل کر بند ہو گئیں پھر لاکھوں روپے کے ٹینڈر کر کے لگائی گئیں جو ایک سال بعد بند ہو گئیں اب چار سال سے سٹریٹ لائٹ بند پڑی ہیں شام ہوتے ہی شیر شاہ سوری روڈ،بلال مسجد روڈ،لاری اڈہ روڈ،گرلز کالج سمال خیل روڈ پر اندھیروں کا راج ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ماہ رمضان کا آخری عشرہ ہے جس میں ڈکیتی چوری کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں میونسل کمیٹی کے پاس کروڑوں کے فنڈز ہونے کے باوجود سٹریٹ لائٹ بحال نہ ہو سکیں اور رات کو فیکٹری سے ڈیوٹی کر کے واپس آنے والے مزدوروں کے لیے شدید خطرات ہوتے ہیں دیگر سفر کرنے والوں کے بھی رات کو سفر کرنا محال ہوتا ہے اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی میانوالی اسد مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ داودخیل شہر کی سٹریٹ بحال کرا کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں