گیس فراہمی میں تعطل کی شکایت نہیں ہونی چاہیے ،حسین ظفر
گیس فراہمی میں تعطل کی شکایت نہیں ہونی چاہیے ،حسین ظفر گیس پریشر کو برقرار رکھنا سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی اولین ترجیح ،ریجنل منیجر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریجنل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن حسین ظفر نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کی شکایات کوفوری حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس فراہمی پریشر کی کوئی بھی کمپلین نہیں ہونی چاہیے ۔ گیس پریشر کو برقرار رکھنا اور صارفین کے مسائل کا حل سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی اولین ترجیح ہے ۔صارفین اپنی شکایات 3221248 048 پر درج کرواسکتے ہیں۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر نئے گھریلو گیس کنکشن کی فراہمی جاری ہے ۔ اب تک سرگودہا ریجن میں تقریبا 31 سو سے زائد نئے کنکشن فراہم کئے جاچکے ہیں۔ سرگودہا ریجن میں گیس چوری اور گیس لائسسز کی روک تھام کیلئے تیزی سے کام جاری ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ گیس چوری کی فوری اطلاع 322440 048- /1199 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور گیس چوری کے خلاف فوری کاروائی اور ناقابل ضمانت ایف آئی آر (دفع 462 ) کے تحت کروائی جائے گی۔